مشرق کے قبیلوں کے سلسلہ میں شامی کرد مقابلہ

ایس ڈی ایف کمانڈر مظلوم عبدی کو اس ماہ کے شروع میں شمال مشرقی شام میں ایک تقریب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایس ڈی ایف کمانڈر مظلوم عبدی کو اس ماہ کے شروع میں شمال مشرقی شام میں ایک تقریب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

عرب-کرد پر مشتمل سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور دمشق ملک کے مشرق میں قبائل پر فتح حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
 
کل سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ عرب-کرد پر مشتمل سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی قیادت نے لوگوں کے مطالبات سننے کے لیے الدرباسیہ کے جنوب میں واقع ایون ہال میں الحسکہ گورنریٹ کے مختلف علاقوں کے معززین اور قبائلی شیخوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے اور علاقے کا جائزہ لینے اور وقفے وقفے سے حراست میں لیے گئے 850 قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے شیخوں اور معززین سے مشاورت بھی کیا ہے اور ان کو گرفتار مختلف الزامات کی وجہ سے کیا گیا تھا جیسے کہ داعش سے تعلق رکھنا، ترکی نواز شامی (نیشنل آرمی) کے ساتھ کام کرنا اور اسی طرح ان معزز افراد نے زیر حراست افراد کے بارے میں مکمل تفصیل جاننے کا مطالبہ کیا ہے اور حالات زندگی کو بہتر بنانے، بنیادی خدمات کی فراہمی، زراعت کے لیے مناسب ایندھن کی فراہمی اور زرعی شعبے کی مدد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متوازی طور پر آبزرویٹری نے تصفیہ اور مفاہمت کی کارروائیوں کے بارے میں نئی ​​تفصیلات کے بارے میں بات کی ہے جو حکومت کی سیکورٹی سروسز نے چند روز قبل اس کے مشرقی دیہی علاقوں میں دیر الزور اور المیادین شہر میں شروع کی تھیں اور دوسرے لوگ حیات تحریر الشام اور متحارب گروہوں کی صفوں میں بھی تھے۔(۔۔۔)

اتوار  -23   ربیع الثانی 1443 ہجری - 28 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15705]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]