سعودی جافورہ میدان کی ترقی کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3333661/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%B1%DB%81-%D9%85%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
سعودی عرب نے جافورہ گیس فیلڈ کو عالمی سطح پر ترقی دینے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے... وزیر توانائی: لاگت 5 سے 6 بلین ریال تک ہے (الشرق الاوسط)
ظہران: «الشرق الاوسط»
TT
TT
سعودی جافورہ میدان کی ترقی کا آغاز
سعودی عرب نے جافورہ گیس فیلڈ کو عالمی سطح پر ترقی دینے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے... وزیر توانائی: لاگت 5 سے 6 بلین ریال تک ہے (الشرق الاوسط)
سعودی آرامکو نے کل جافورہ (مملکت کے مشرق میں) میں بڑے اور غیر روایتی گیس فیلڈ کی ترقی کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو کہ ملک کا سب سے بڑا غیر وابستہ گیس فیلڈ ہوگا۔
سعودی آرامکو نے فیلڈ پرزوں، سہولیات، انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور تعمیراتی کاموں کی ترقی کے لیے 10 بلین ڈالر کے معاہدوں کا اعلان کیا ہے اور کمپنی کے چیف ایڈمنسٹریٹر امین الناصر نے وضاحت کی ہے کہ جافورہ سے پیداوار دہائی کے آخر تک مملکت کو دنیا میں قدرتی گیس کا تیسرا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک بنانے میں مدد دے گی اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس فیلڈ کی ترقی سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے مملکت کو بجلی کی پیداوار میں روزانہ نصف ملین بیرل جلانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)