اتحاد نے صنعاء میں ایرانی "محافظوں" کوبنایا نشانہ

اتحاد نے صنعاء میں ایرانی "محافظوں" کوبنایا نشانہ
TT

اتحاد نے صنعاء میں ایرانی "محافظوں" کوبنایا نشانہ

اتحاد نے صنعاء میں ایرانی "محافظوں" کوبنایا نشانہ

یمن میں قانون سازی کی حمایت کرنے والا اتحاد جنگی محاذوں پر حوثی عناصر کے تربیتی کیمپوں کو بے اثر کرنے کے علاوہ صنعا میں ایرانی پاسداران انقلاب اور حوثی ملیشیا کے خفیہ فوجی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔
کل، اتحاد نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ماہرین کے ایک خفیہ مقام کو نشانہ بنانے، اور دارالحکومت صنعا کے اندر بیلسٹک میزائلوں کو جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے کی جگہ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر الدیلامی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائلوں کو جمع کرنے کی ورکشاپ کو بھی تباہ کر دیا ہے، اور اس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس نے عام شہریوں اور شہری اشیاء کو کوضمنی نقصانات سے بچانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔(...)
بدھ -26   ربیع الثانی 1443 ہجری - 01 دسمبر 2021ء شمارہ نمبر [15709]
 
آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]