"شيعہ ہاوس" كو يك جہتى كے لئے " نا معلوم توسّط " ، اور صدر كا اكثريتى حكومت پر اِصرار

كل كى ميٹنگ ميں صدر خز على اور عامرى كے درميان ہيں، اور ان كى دائيں طرف حكيم اور مالكى ہيں-

TT

كل بغداد ميں ايك مذہبى شخصيت " نا معلوم توسّط " سے منقسم "شيعہ ہاوس" كے رہنماؤں کو اكٹهے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ معلوم نہيں كہ يہ شخصيت عراقى ہے يا باہر كى-
یہ " نا معلوم توسّط " اس ميٹنگ كے دوران  ہوا جو "تحالف الفتح" کے رہنما ہادی عامری کے گھر ميں منعقد ہوئى- اس ميٹنگ ميں  "صدری تحریک" کے سربراہ مقتدیٰ الصدر اور «ائتلاف دولة القانون» کے ليڈر سابق وزیر اعظم نوری مالکی اور "عصائب اہل الحق" کے لیڈر قیس الخزعلی شريك تهے۔ (...)
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]