سعودی عرب اور عُمَان کے مابین تعلقات کی نئی شروعات

سلطان ہیثم اور شہزادہ محمد بن سلمان کل مسقط ہوائی اڈے پر عُمَان کے شاہی گارڈ کی دو قطاروں کے درمیان سے گزرتے ہوئے (واس)
سلطان ہیثم اور شہزادہ محمد بن سلمان کل مسقط ہوائی اڈے پر عُمَان کے شاہی گارڈ کی دو قطاروں کے درمیان سے گزرتے ہوئے (واس)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کے دورے کے آغاز پر کل شام عمان کی دارالحکومت مسقط پہنچے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ دورہ سعودی عرب عمانی تعلقات کو ایک نئی تحریک دے گا۔
سلطان ہیثم بن طارق ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کرنے والوں میں سرِ فہرست تھے- انہوں نے سعودی عرب كے ولی عہد کا استقبال کیا اور آپ کے ساتھ آنے والے وفد کے لیے اپنے ملک میں خوشگوار قیام کی خواہش ظاہرکی۔(...)
 
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]