سوڈان کی سڑکوں پر دوبارہ احتجاج شروع

کل خرطوم میں "ستین" نامی سڑک پر ہورہے مظاہرے کا ایک منظر (ا۔ ف۔ ب)
کل خرطوم میں "ستین" نامی سڑک پر ہورہے مظاہرے کا ایک منظر (ا۔ ف۔ ب)
TT

سوڈان کی سڑکوں پر دوبارہ احتجاج شروع

کل خرطوم میں "ستین" نامی سڑک پر ہورہے مظاہرے کا ایک منظر (ا۔ ف۔ ب)
کل خرطوم میں "ستین" نامی سڑک پر ہورہے مظاہرے کا ایک منظر (ا۔ ف۔ ب)

كل احتجاجی مظاہرے دارالحکومت خرطوم سمیت سوڈان کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر پھر سے لوٹ آئے ہیں- جہاں لاکھوں افراد نے حال ہی میں آرمی چیف، عبد الفتاح برہان اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے ریلی نکالی ہے۔ جیسا کہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ مظاہرین کی طرف سے ہورہے جمہوری نظام کی منتقلی کے مطالبہ اور شہری حکمرانی کی بنیاد پر عبوری حکومت میں فوج کے اختیار کو مضبوط کرتا ہے۔(...)
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]