اتحاد نے صنعاء میں "بیلسٹک ورکشاپ" کو بنایا نشانہ

یمنی قومی فوج کے ارکان مارب کے قریب ایک صحرائی مقام پر گشت کرتے ہوئے (رائٹرز)
یمنی قومی فوج کے ارکان مارب کے قریب ایک صحرائی مقام پر گشت کرتے ہوئے (رائٹرز)
TT

یمن میں قانون سازی کی حمایت کرنے والے اتحاد نے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عملی اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ حوثی ملیشیا کے فوجی بیرکوں میں تبدیل ہونے والی شہری تنصیبات سے استثنیٰ ختم کر دیا جائے، اتحاد نے کل اعلان کیاہے کہ اس کی فوج نے صنعا میں فوجی اہداف پر عین مطابق بمباری کی جس کے نتیجے میں صنعا کے اندر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے منسلک مقامات تباہ ہو گئے ہیں۔
اہداف میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو جمع کرنے کے گودام اور ورکشاپ شامل تھے۔ اسکے علاوہ اتحاد کو صنعا کے مضافات میں متعدد غاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے خفیہ ذخیروں کو تباہ کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے، جب کہ اتحاد نے تمام شہریوں سے اپیل کر رکھی ہے کہ وہ اہداف کی جگہوں پر نہ جمع ہوں اور نہ ہی ان کے قریب ہوں۔ (---)
 
آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]