سعودی عرب اور قطردرمیان شراکت داری، سرمایہ کاری اور استحکام پر بات چیت

قطر کے امیر کل شام دوحہ ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے ولی عہد کے استقبال میں سب سے آگے (رائٹرز)

TT

کل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کا سرکاری دورہ شروع کیا، جہاں دوحہ ایئرپورٹ پر ان کے استقبال میں امیر مملکت شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سب سے آگے تھے، اس کے بعد امیری دیوان میں ان کے لیے سرکاری استقبالیہ تقریب کی تیاری کی گئی۔
سعودی عرب کے ولی عہد اورامیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کونسل کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی، جہاں اجلاس کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے شیخ تمیم  کو مبارکباد پیش کی۔ (...)
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]