سعودی عرب اور بحرین کى یکجہتی ، پيوستگى اور اتحاد

کل شہزادہ محمد بن سلمان کے بحرین کے دارالحکومت پہنچنے پر استقبال کے لئے سب سے آگے  شاہ حمد بن عیسیٰ (سعودی وزارت خارجہ)
کل شہزادہ محمد بن سلمان کے بحرین کے دارالحکومت پہنچنے پر استقبال کے لئے سب سے آگے شاہ حمد بن عیسیٰ (سعودی وزارت خارجہ)
TT

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی باضابطہ بات چیت کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، باہمی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی، اتحاد اور پيوستگى کے مختلف ذريعے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اسی طرح بات چیت کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے بحرین کے بادشاہ کو سلام پیش کیا ہے جبکہ شاہ حمد بن عیسیٰ نے بھی خادم حرمین شریفین کو سلام پہنچایا ہے۔ (...)
 
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]