خلیجی - مصری مشاورت کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل

کل ریاض میں اجلاس سے پہلے خلیجی وزراء اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ (واس)
کل ریاض میں اجلاس سے پہلے خلیجی وزراء اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ (واس)
TT

خلیجی - مصری مشاورت کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل

کل ریاض میں اجلاس سے پہلے خلیجی وزراء اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ (واس)
کل ریاض میں اجلاس سے پہلے خلیجی وزراء اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ (واس)

مصری وزیر خارجہ کی موجودگی میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مصر اور عرب خلیجی ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور دونوں فریقين کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کو ایک مشاورتی ادارہ جاتی فریم ورک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔  اس طریقے سے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کو حمایت اور فروغ ملے گا ہے اور لوگوں کی امنگیں اور امیدیں بھی پوری ہوں گی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور خلیج اور مصر کے مابین تاریخی تعلقات اور ان کو تمام شعبوں میں ترقی دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا (...)
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]