"چیلنجز کا سامنا" نامی سربراہی اجلاس آج سے ریاض میں ہوگا شروع

خلیجی ممالک کے وفود کے سربراہان اور رہنماؤں کی اس سال کے آغاز میں منعقد ہونے والے خلیجی سربراہی اجلاس "العلا" کے آغاز سے قبل ایک یادگاری تصویر  (واس)
خلیجی ممالک کے وفود کے سربراہان اور رہنماؤں کی اس سال کے آغاز میں منعقد ہونے والے خلیجی سربراہی اجلاس "العلا" کے آغاز سے قبل ایک یادگاری تصویر (واس)
TT

42ويں  خلیجی سربراہی کانفرنس کا کام آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مملکت کی صدارت میں شروع ہو گا، جس میں خلیجی تعاون کونسل کے چھ ممالک کے سربراہان یا ان کے نمائندے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور چیلنجز کا سامنا کرنے پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے شرکت کریں گے۔
اس سربراہی اجلاس میں "العلا" سربراہی اجلاس کے نتائج کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن پر مکمل اور درست عمل درآمد کی اہمیت سرفہرست ہے، جس کی منظوری سپریم کونسل نے دسمبر 2015 میں ہونے والے 36ویں اجلاس میں ایک مخصوص ٹائم ٹیبل اور قریبی فالو اپ کے مطابق دی تھی۔(...)
 
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]