"اومیکرون" کے خوفناک پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے الرٹ جاری

"اومیکرون" کے خوفناک پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے الرٹ جاری
TT

"اومیکرون" کے خوفناک پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے الرٹ جاری

"اومیکرون" کے خوفناک پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے الرٹ جاری

دنیا بھر میں "اومیکرون" وبا کے خوفناک پھیلاؤ کی وجہ سے بہت سے ممالک میں وسیع پیمانے پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، اور ان ملکوں نے "کورونا" وبا کے پھیلاؤ کے عروج کے وقت، لگائی جانے والی سفری پابندیوں سمیت سابقہ ​​​​سماجی دوری کے اقدامات کی طرف لوٹنا بھی شروع کردیا ہے۔
کل، عالمی ادارہ صحت نے "اومیکرون" وبا کے بارے میں تشویش میں اضافہ کرتے ہوئے بيان كيا ہے کہ یہ غیر معمولی رفتار سے پھیل رہا ہے، اور امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ وبا جلد ہی پورے یورپ میں پھیل جائے گی، ابتدائی شواہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "COVID-19" کے لئے لگائی جانے والی ویکسین "اومیکرون" انفیکشن سے بچاؤ میں کم موثر ہو سکتی ہے، اور یہ اومیکرون دوسری وباؤں کے مقابلے میں دوبارہ ہونے کا زیادہ احتمال رکھتا ہے۔(...)
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]