ایران کو "ایٹمی توانائی" کے تعلق سے ملا اطمینان اور اسرائیل کے خلاف شدت میں ہوا اضافہ

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی پرسوں ابو ظہبی میں (ا۔ب)
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی پرسوں ابو ظہبی میں (ا۔ب)
TT

کل، ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اطمینان بخش رخ اختیار کرتے ہوئے نگرانی کے کیمروں کو تبدیل کرنے کے لیے سینٹری فیوج مینوفیکچرنگ ورکشاپ میں معائنہ کاروں کی آمد پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ اسے ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں مغربی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بین الاقوامی ایجنسی نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران کے ساتھ کرج نامی ادارے میں نگرانی کے آلات کی اصلاح کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے، جہاں گزشتہ جون کے مہینے میں حملہ ہوا تھا، اور ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ "یہ معاہدہ تصدیق اور نگرانی کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے" خیال رہے کہ اس سے قبل تہران نے کہا تھا کہ ایجنسی کے مطالبات " وارنٹی سے زیادہ تجاوز کررہے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جسے ایران قبول نہیں کرے گا۔"(...)
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]