گوٹیرس: بیرونی فریق اور آپ خود اپنے بحران کے ذمہ دار ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کو كل بیروت کی بندرگاہ میں اگست 2020 میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے (د۔ب۔ا)

TT

کل، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے  "جزوی طور پر" لبنانیوں اور بیرونی فریقوںکو ملک میں بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے صورتحال کو "افسوسناک اور مشکل" قرار دیا ہے۔
گوٹیریس نے اپنے لبنان دورے کے دوسرے دن کا آغاز لبنانی فرقوں کے چھ رہنماؤں سے ملاقات سے کیا ہے۔  وہ رہنما لبنانی جمہوریہ کے مفتی اعظم شیخ عبداللطیف دریان، مرونائٹ پیٹریارک کارڈینل بشارۃ الراعی، رومی آرتھوڈوکس پیٹریارک یوحنا عاشر یازیگی، آرمینیائی کیتھولک پیٹریارک آرام اول کیشیشین،شیخ مہدی الیحفوفی، سپریم شیعہ اسلامی کونسل کے نائب صدر شیخ علی الخطیب کے نمائندے، اور دروز موحدین فرقے کے شیخ عقل، شیخ سامی ابی المنی ہیں۔(...)
 
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]