سوڈانی سیکورٹی نے "محل کے دھرنے" کو کیا منتشر

پرسوں خرطوم میں صدارتی محل کے سامنے مظاہرین کو دیکھا جاسکتا ہے (ا۔ف۔ب)

TT

سوڈانی پولیس نے دھرنے کو پرتشدد طریقے سے منتشر کر دیا ہے، جسے مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے شروع کر رکھا تھا اور فوج سے اقتدار عام شہریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔  یہ دھرنا اس وقت شروع ہوا جب وسیع پیمانے پر عوامی مظاہروں کے درمیان، پرسوں ہزاروں مظاہرین حفاظتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے محل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، اور بہت سے لوگوں نے اسے 25 اکتوبر کو فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ (...)
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]