المنفی کا لیبیا کو "جنگ کی لعنت" سے بچانے کا وعدہ

ملک کی آزادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران المنفی (صدارتی کونسل کے میڈیا آفس)

TT

لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی نے اپنے ملک کو "جنگوں کی لعنت" سے بچانے اور "صاف وشفاف اور منصفانہ" انتخابات تک پہنچنے کے لیے اپنے شہریوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے، انہوں نے یہ عہد ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ اور یورپی ممالک نے لیبیا کے صدارتی انتخابات کی نئی تاریخ طے کرنے میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز لیبیا میں ملے جلے جذبات غالب رہے، البتہ مایوسی کا غلبہ تھا، کیونکہ "یوم آزادی" کی سترویں سالگرہ کی تقریبات کل منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کی مقررہ تاریخ کے ساتھ موافق ہوگیے تھے۔(...)
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]