ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہوا ہتھیاروں کا معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3390221/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DB%81%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہوا ہتھیاروں کا معاہدہ
گزشتہ ہفتے ایران کی طرف سے فوجی مشقوں کے ایک حصے کے طور پر میزائلوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز واشنگٹن میں اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے جس میں 12 جنگی ہیلی کاپٹر اور ہوا میں ایندھن بھرنے کے لیے دو جدید طیارے شامل ہیں اور اس کی قیمت سالانہ امریکی امداد کے لئے مختص کئے گئے رقم سے دی جائے گی اور دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اس معاہدہ کا خیر مقدم کیا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ یہ معاہدہ ایران کا مقابلہ کرنے کی جاری تیاریوں کا حصہ ہے۔
گانتس نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی فوج کی طاقت بڑھانے میں ایک اور اہم قدم ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی طاقت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی سرحدوں کے قریب اور دور سے مستقبل کے چیلنجوں کو دور کرنے کے لیے فضائیہ کو اسی انداز کا بنائیں گے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)