لیبیا کی صدارتی کونسل نے انتخابات کے بعد اقتدار سونپنے کا کیا عہد https://urdu.aawsat.com/home/article/3391771/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%B3%D9%88%D9%86%D9%BE%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B9%DB%81%D8%AF
لیبیا کی صدارتی کونسل نے انتخابات کے بعد اقتدار سونپنے کا کیا عہد
طرابلس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے سے انکار کرنے والوں کی طرف سے منعقد کیے گئے مظاہرے کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لیبیا کی صدارتی کونسل نے اگلے ماہ انتخابات کے انعقاد کے بعد اقتدار سونپنے کا وعدہ کیا ہے اور بدلے میں اس نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ جب تک ان کا انعقاد نہیں ہو جاتا وہ اپنا کام جاری رکھے گی اور قانون ساز اتھارٹی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات کے دوران ہونے والی کمیوں کو دور کرنے پر راضی ہوں۔
صدارتی کونسل کی ترجمان نجوا وہیبہ نے کل شام نئے سال کے موقع پر ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا ہے کہ سابقہ عبوری مراحل پارلیمنٹ اور منتخب صدر کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ختم ہو جائیں گے اور اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو بیک وقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک نئی تاریخ کا تعین کریں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ صدارتی کونسل نے لیبیا میں اپنے پہلے صدارتی دفتر کے قیام کے بعد سے ہی کام کیا ہے جو مستقبل میں ملک کے پہلے سربراہ کو منتخب کرنے کے لیے ایک تیار شدہ ادارہ ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)