سوڈان کے شہروں میں بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں مظاہرے

مظاہرین کو کل ام درمان میں الاربین اسٹریٹ پر ٹائروں کو آگ لگا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

سوڈان میں مسلسل عوامی تحریک کے تسلسل میں گزشتہ روز دارالحکومت اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد فوج کی حکمرانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں جب کہ سیکورٹی فورسز نے اہم علاقوں کے ارد گرد بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور مظاہرین پر آنسو گیس اور صوتی بم اس وقت پھینکے گئے جب وہ وسطی خرطوم میں صدارتی محل کے قریب جمع ہوئے یہاں تک کہ انہیں وہاں سے نکال دیا گیا۔

وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کے استعفیٰ کے دو دن بعد خرطوم اور دیگر شہروں میں زبردست مظاہرے ہوئے جن میں سویلین حکومت کی بحالی اور فوجیوں کی بیرکوں میں واپسی" کا مطالبہ کیا گیا اور مظاہرین نے لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتاح البرہان کی سربراہی میں خودمختار کونسل کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  02 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 05  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15744]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]