اماراتی جہاز کی بحری قزاقی حدیدہ کی بندرگاہ میں ترتیب دی گئی تھیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3399336/%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%AC%DB%81%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C-%D9%82%D8%B2%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D9%86%D8%AF%D8%B1%DA%AF%D8%A7%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%B1%D8%AA%DB%8C%D8%A8-%D8%AF%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C
اماراتی جہاز کی بحری قزاقی حدیدہ کی بندرگاہ میں ترتیب دی گئی تھی
صنعاء میں مسلح حوثی گروپ کے ایک فریق کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "روابی" کو ایرانی حکومت کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں کے ذریعے اغوا کرنے کے حالات کو ظاہر کرنے اور اس کا رخ موڑنے کو جاری رکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ بندی اور بحری نقل وحمل کے جہاز راوبی کی بحری قزاقی پر عمل درآمد حدیدہ کی بندرگاہ سے شروع ہوا ہے۔
دوسری جانب اتحاد نے کہا کہ ہم نے صلف بندرگاہ سے ایک بکتر بند کشتی کے ذریعے دشمنی کی کارروائی کی تیاری کے عمل کی نگرانی کی ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ حدیدہ بندرگاہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو حاصل کرنے اور جمع کرنے کا ایک بڑا مرکز بن چکی ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]