طرابلس میں جھڑپیں اور دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں برطانوی انتباہ

جھڑپوں کے بعد کل عبد الحمید دبیبہ کو دارالحکومت طرابلس کے معائنہ کے دورے پر دیکھا جا سکتا ہے (حکومت)

TT

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں کل صبح سویرے اچانک مسلح جھڑپیں ہوئیں ہیں اور برطانوی حکومت کی طرف سے دہشت گردانہ حملوں کا انتباہ ملا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں طرابلس کے جنوب میں الہضبہ پراجیکٹ میں شدید گولہ باری کو دکھایا گیا ہے جبکہ عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ عبوری اتھارٹی سے وابستہ گروپوں کے درمیان درمیانے ہتھیاروں سے پروجیکٹ کے قریب جھڑپیں شروع ہوئیں ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت نے کوئی سرکاری تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں عبدالغنی الککلی کی قیادت میں صدارتی کونسل کی "استحکام سپورٹ سروس" کے ارکان اور عبدالسلام الزوبی کی سربراہی میں "301 بریگیڈ" ملیشیا کے ارکان کے درمیان ہوئیں ہیں اور یہ حکومت کی طرف سے مسلح ملیشیاؤں کے لیے مختص کیے گئے بجٹ پر دونوں فریقوں کے عدم اطمینان کا پس منظر میں ہوا ہے ۔ (۔۔۔)

جمعہ  04 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 07  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15746]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]