بیحان کی آزادی کے بعد وہاں سے حوثی باغی ہوئے فرار

گزشتہ روز یمنی کارکنوں کی طرف سے بیحان سے البیضاء گورنریٹ کی طرف حوثی عناصر کے فرار ہونے کی تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں
گزشتہ روز یمنی کارکنوں کی طرف سے بیحان سے البیضاء گورنریٹ کی طرف حوثی عناصر کے فرار ہونے کی تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں
TT

حوثی ملیشیا کل جمعہ کو شبوہ گورنریٹ (مارب کے جنوب) کے بیحان ضلع سے فرار ہو گئے ہیں اور یہ دوسری بار ہوا جب ملیشیا گزشتہ ہفتے کے روز اسیلان ضلع میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنے کے بعد فرار ہوئے۔

"جائنٹ بریگیڈز" کی افواج یمن میں قانونی جواز کی حمایت کرنے والے اتحاد کے تعاون سے کل (جمعہ) شبوہ گورنریٹ کے شمال مغرب میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے ایک ہفتے بعد ضلع بیحان کے مرکز کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی اور یہ البیضاء اور مارب گورنریٹ کی آزادی کا آغاز ہے جبکہ ضلع عین کی آزادی کی امید ہے جو شبوہ کا آخری ضلع ہے جو حوثی ملیشیا کی گرفت سے آزاد ہونے کو ہے۔

فورسز نے شبوہ اور البیضا میں بیحان کو ملانے والے سنگم کو بھی آزاد کرالیا ہے جبکہ حوثی ملیشیا کی باقیات کو وادی خیر سے ہوتے ہوئے پڑوسی البیضاء گورنریٹ کے نعمان ضلع میں عقبہ القنذع کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  05 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 08  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15747]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]