اسرائیل میں جاسوسی کے ایرانی منصوبے کو ناکام بنانے کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو دیکھا جا سکتاہے (اے ایف پی)
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو دیکھا جا سکتاہے (اے ایف پی)
TT

اسرائیل میں جاسوسی کے ایرانی منصوبے کو ناکام بنانے کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو دیکھا جا سکتاہے (اے ایف پی)
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو دیکھا جا سکتاہے (اے ایف پی)
شاباک نامی اسرائیلی جنرل سیکیورٹی سروس نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی خواتین کو بھرتی کرنے اور انہیں جاسوسی مشن تفویض کرنے کی ایرانی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس مقدمے کے پس منظر میں ایرانی نژاد پانچ یہودیوں کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

شاباک کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی ایجنٹ جس نے ایران میں رہنے والے ایک یہودی کا روپ اختیار کیا اور خود کو رامبود نامبار نام رکھا اور "فیس بک" اور "واٹس ایپ" کے ذریعے چار خواتین سے رابطہ کیا اور تل ابیب میں انہیں امریکی سفارت کار کی حساس تصاویر سمیت معلومات اکٹھا کرنے پر آمادہ کیا اور اسی طرح ایک شاپنگ سینٹر، ایک پولنگ اسٹیشن، وزارت داخلہ کے ایک دفتر سے بھی معلومات جمع کرنے پر آمادہ کیا۔(۔۔۔)

جمعرات  10 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 13  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15752]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]