اسرائیل شام میں ایرانی فوجی پسپائی پر نظر رکھے ہوئے ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3412401/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D9%BE%D8%B3%D9%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%92
اسرائیل شام میں ایرانی فوجی پسپائی پر نظر رکھے ہوئے ہے
گزشتہ 28 دسمبر کو مغربی شام میں لاذقیہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری کے بعد بھڑک اٹھی فائر آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر بریگیڈیئر کی ٹیم کو دیکھا جا سکتا ہے (سانا – ای پی اے)
اسرائیل شام میں ایرانی فوجی پسپائی پر نظر رکھے ہوئے ہے
گزشتہ 28 دسمبر کو مغربی شام میں لاذقیہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری کے بعد بھڑک اٹھی فائر آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر بریگیڈیئر کی ٹیم کو دیکھا جا سکتا ہے (سانا – ای پی اے)
امریکی کانگریس میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر دمشق کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی تحریک کی روشنی میں کل یہ اطلاع دی گئی ہے کہ اسرائیلی اندازے اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ایران نے شام میں تقریباً اپنی 75 فیصد افواج کو واپس بلا لیا ہے جبکہ صدر بشار الاسد ایرانی محور سے آزاد ہو کر عرب دائرہ کی طرف واپس ہونے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
تل ابیب میں دستیاب معلومات کے مطابق فوج میں ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن (امان) کی قیادت کا خیال ہے کہ شام میں اسرائیلی حملوں کے اثرات ایرانی تحریک پر واضح ہو چکے ہیں کیونکہ ایران نے شام میں اپنی افواج کی تعداد کم کر دی ہے اور لبنان کو ہتھیاروں کی ترسیل میں بھی کمی ہے اور کچھ شامی مقامات پر شیعہ ملیشیا کی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی ہیں اور ملٹری انٹیلی جنس معلومات کے مطابق یہ بھی معلوم ہو رہا ہے کہ لبنانی "حزب اللہ" نے بھی حال ہی میں شام میں اپنی سرگرمیاں کم کر دی ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)