"امل" اور "حزب اللہ" نے میقاتی کی حکومت سے کیا موافقت

"امل" اور "حزب اللہ" نے میقاتی کی حکومت سے کیا موافقت
TT

"امل" اور "حزب اللہ" نے میقاتی کی حکومت سے کیا موافقت

"امل" اور "حزب اللہ" نے میقاتی کی حکومت سے کیا موافقت
ایک حیران کن فیصلے میں "حزب اللہ" اور "امل تحریک" نے کل شام لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی حکومت سے موافقت کرنے کے لیے اپنے معاہدے کا اعلان کیا ہے جن کے اجلاسوں کو بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکہ کے سلسلہ میں تحقیقاتی عمل کی مخالفت کرتے ہوئے بائیکاٹ کے فیصلے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا، پارٹی اور تحریک نے کہا کہ کابینہ کے اجلاسوں میں واپس آنے کا ان کا معاہدہ ریاست کے عام بجٹ کو منظور کرنے اور اقتصادی بحالی کے منصوبے پر بات چیت کے لیے ہے۔

میقاتی نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ وہ وزارت خزانہ سے بجٹ قانون کا مسودہ موصول ہوتے ہی وزراء کی کونسل بلائیں گے۔(...)

اتوار  13 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 16  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15755] 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]