نینویٰ میں ترک کیمپ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3417441/%D9%86%DB%8C%D9%86%D9%88%DB%8C%D9%B0-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%B1%DA%A9-%DA%A9%DB%8C%D9%85%D9%BE-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%88-%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D9%84%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
نینویٰ میں ترک کیمپ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے
ترکی کے زلیکان فوجی اڈہ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
نینویٰ میں ترک کیمپ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے
ترکی کے زلیکان فوجی اڈہ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل بعشیقہ ضلع میں ترکی کے زلیکان اڈے (موصل شہر سے 17 کلومیٹر شمال مشرق میں) کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ بغداد کے شمال میں بلد ایئر بیس پر ڈرون کے ذریعے حملے کو ناکام بھی بنایا گیا ہے۔
کئی مہینوں سے ترکی کے اڈے کو ایران کے وفادار اور نینویٰ کے میدانی علاقے میں "پاپولر موبلائزیشن" کی چھتری کے اندر کام کرنے والے دھڑوں کی طرف سے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور اکثر وبیشتر ان حملوں کی وجہ سے اس خطہ میں رہنے والے یزیدی لوگ پریشان ہو جاتے ہیں جو اس بات سے شکایت کرتے ہیں کہ ان کے علاقوں میں غیر قانونی ترک اڈہ کی وجہ سے ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اور انہیں اڈے کے قریب اپنی زمینوں پر سرمایہ کاری اور کاشت کرنے سے روکا جاتا ہے۔(...)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)