اتحاد نے شہریوں کو کیا الرٹ اور حوثیوں کو دی دھمکی https://urdu.aawsat.com/home/article/3418091/%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF-%D9%86%DB%92-%D8%B4%DB%81%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%B9-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C
اتحاد نے شہریوں کو کیا الرٹ اور حوثیوں کو دی دھمکی
پرسو روز مارب میں حوثیوں کے مقامات پر بمباری کے دوران یمنی فوج کی نشر کردہ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے یمنی فوج کی حمایت کے تناظر میں اپنے فضائی حملوں میں شدت اختیار کیا ہے اور کل (ہفتہ) مارب اور البیضاء کے محاذوں پر 340 حوثیوں کی ہلاکت اور درجنوں فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اتحاد نے یمنی شہریوں کو مارب اور شبوہ کے اضلاع سے ملانے والی سڑکوں کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا، ہے کہ اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان معزز یمنی شہریوں اور مسافروں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ماریب اور البیضاء گورنریٹ سے لے کر حریب، عین، بیحان اور عسیلان اضلاع کو ملانے والی سڑکوں کا استعمال یمن کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے سے اگلے اطلاع تک نہ کریں کیونکہ آپریشن کے علاقوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے گی جہاں ان سڑکوں پر کسی بھی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا جائے گا۔(...)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)