اومیکرون بیجنگ کے سرمائی کھیلوں کو زیر کر رہا ہے

کل چین کے صوبہ ہینان میں صحت کے عملہ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
کل چین کے صوبہ ہینان میں صحت کے عملہ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

اومیکرون کا ظہور 4 فروری سے بیجنگ میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپک گیمز پر حاوی ہوتا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز چینی دارالحکومت میں حکام نے بتایا ہے کہ بیجنگ میں اومیکرون کے انفیکشن کا پتہ چلا ہے جبکہ ملک کو اس انتہائی متعدی کورونا وائرس کے گڑھوں کا سامنا ہے اور یہ ملک کے جنوب میں زوہائی شہر میں نئے تغیر کے ساتھ کم از کم سات متاثرین کا پتہ لگنے کے بعد ہوا ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر پر پابندیاں عائد کر دیا گیا ہے اور یہ کم سے کم سات متاثرین کے ظاہر ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

چین کو "کووڈ-19" کے انفیکشن میں اضافے کا سامنا ہے جس میں اومیکرون کے کئی کیسز بھی شامل ہیں اور ایشیائی ملک اگلے ماہ سرمائی اولمپکس سے قبل اس وائرس کے خلاف اپنی جنگ کو تیز کر رہا ہے اور اے ایف پی کی خبر کے مطابق حالیہ ہفتوں میں چین بھر میں لاکھوں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ بہت سی گھریلو پروازیں منسوخ اور فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔(۔۔۔)

اتوار  13 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 16  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15755] 

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]