اقوام متحدہ کے اقدام کو وسعت دینے کے سوڈانی مطالبات ہو رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3420056/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D9%88%D8%B3%D8%B9%D8%AA-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DB%81%D9%88-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
اقوام متحدہ کے اقدام کو وسعت دینے کے سوڈانی مطالبات ہو رہے ہیں
13 جنوری کو خرطوم میں شہری حکمرانی کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل سوڈان میں آزادی اور تبدیلی کے اتحاد کی مرکزی کونسل نے ملک میں سیاسی بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے اقدام کو توسیع دینے پر زور دیا ہے اور اس کے علاوہ ٹرائیکا ممالک (امریکہ، برطانیہ اور ناروے) کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی یورپی یونین اور عرب اور افریقی ہمسایہ ممالک کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ ہوا ہے۔
اتحادی وفد نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (UNITAMS) کے سربراہ وولکر پیریٹز کو عبوری دور کے دوران درکار حکومت کی شکل کا اپنا مکمل وژن سونپ دیا ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر ایک ایسی پیش رفت کرنا ہے جس سے اقتدار پر فوج کا کنٹرول ختم ہو جائے اور اس کے علاوہ ایک نیا آئین نافذ کیا جا سکے جس سے جمہوری تبدیلی کے راستے کو بحال کیا جا سکے اور فوج کو سیاست سے دور رکھا جا سکے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)