حج اور عمرہ میں ویکسین لینے والے کورنٹائن سے محفوظ رہیں گے

کورنٹائن لوگوں کو کیا گیا مستثنی (واس)
کورنٹائن لوگوں کو کیا گیا مستثنی (واس)
TT

حج اور عمرہ میں ویکسین لینے والے کورنٹائن سے محفوظ رہیں گے

کورنٹائن لوگوں کو کیا گیا مستثنی (واس)
کورنٹائن لوگوں کو کیا گیا مستثنی (واس)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے ملک سے باہر سے عمرہ کے لیے آنے والے ان لوگوں کو جنہیں "فائز"، "اسٹرازینیکا"، "موڑدنا" اور "جونسون" کی ویکسین لگائی گئی ہیں ادارہ جاتی کورنٹائن کے طریقہ کار سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے بشرطیکہ آنے والے سعودی سرزمین پر پہنچنے سے پہلے پوری خوراک مکمل کو چکے ہوں۔
 
وزارت حج وعمرہ نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان منظور شدہ خوراکوں کے لیے وابستگی کافی ہے جبکہ ان لوگوں سے 3 دن کا لازمی ادارہ جاتی کورنٹائن درکار ہے جنہوں نے "کورونا" وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے "سینوفارم"، "سینوویکس" اور "کوفیکسن" ویکسین مکمل طور پر لگا لیا ہو اور وہ عمرہ کرنے کے لیے ملک آئے ہوں اور ان ٹیکے لگانے والوں کو اپنی آمد سے دو دن پہلے لیبارٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ (پی سی آر) جمع کرانا ہوگا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی کورنٹائن کی تاریخ کے مزید 48 گھنٹے بعد بھی دوسری سرٹیفکیٹ پیش کرنی ہوگی۔(۔۔۔)

بدھ  16 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 19  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15758] 

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]