متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس کیا طلب

متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس کیا طلب
TT

متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس کیا طلب

متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس کیا طلب
کل متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ حوثیوں کی جانب سے ابوظہبی پر شروع کیے گئے حالیہ حملوں کے بارے میں کونسل کا اجلاس منعقد کرے جس میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان حملوں کی مذمت کی جائے جن میں شہریوں اور شہری اشیاء کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کل تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، اس کے ساتھ عرب خلیجی ممالک یمن کو خلیجی نظام کے اندر رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہاں کے لوگ سلامتی، استحکام اور ترقی سے لطف اندوز ہو سکیں جیسے خلیج کے دیگر تمام لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دہشت گردی اور تباہی کا انتخاب کیا ہے اور یمن کے لوگوں کو لکڑی کے طور پر استعمال کیا جو ایرانی حکومت کے ایجنڈے کو پورا کر رہا ہے اور ہم یمن کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہم میں سے ہیں اور ہم ان میں سے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔(...)

بدھ  16 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 19  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15758] 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]