سیاسی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی اور اسرائیل محتاط انداز میں تعلقات کو استوار کرنے میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ پیش رفت بہت دھیرے اور مستحکم ہے اور اس کی ایک علامت یہ ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے لئے ایک اسرائیلی طبی مشیر کا انتخاب کیا ہے اور وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لپیڈ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان کی صحت کے سلسلہ میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
لپیڈ کے دفتر نے کہا ہے کہ جاویش اوغلو نے انہیں فون کیا اور ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے اور ایک اعلیٰ سطحی سفارتی ذریعے نے اس قدم کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک پیش رفت سمجھا ہے خاص طور پر یہ فون کال 13 سالوں میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا فون کال ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 جمادی الآخر 1443 ہجری - 22 جنوری 2021ء شمارہ نمبر[15761]