سعودی عرب اور عراق جامع تعاون کے لیے ہوئے تیار

کل ریاض میں سعودی عراقی بزنس فورم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
کل ریاض میں سعودی عراقی بزنس فورم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عراقی بزنس فورم کی سرگرمیوں کا آغاز گزشتہ روز ریاض میں ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے وزراء، حکام اور کاروباری مالکان کی وسیع شرکت ہوئے ہے جبکہ سعودی اور عراقی وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان تمام سطحوں پر جامع تعاون کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھولنے پر زور دیا ہے۔

وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان برقی باہمی ربط کی ایک دستاویز پر دستخط کرنے کا انکشاف کیا ہے جو کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے علاوہ بجلی کی تجارت کے لیے علاقائی منڈی میں اضافہ کرے گا اور تیل، گیس، زراعت، پیٹرو کیمیکل اور سمارٹ شہروں کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے ایک بہتر موقع فراہم کرے گا۔(۔۔۔)

منگل  22 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 25  جنوری  2022ء شمارہ نمبر[15764] 

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]