قسد نے حسکہ میں داعش کی بغاوت کا کیا خاتمہ

داعش کے جنگجوؤں نے غویران جیل کے قریب ہتھیار ڈال دیے ہیں (الشرق الاوسط)
داعش کے جنگجوؤں نے غویران جیل کے قریب ہتھیار ڈال دیے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

قسد نے حسکہ میں داعش کی بغاوت کا کیا خاتمہ

داعش کے جنگجوؤں نے غویران جیل کے قریب ہتھیار ڈال دیے ہیں (الشرق الاوسط)
داعش کے جنگجوؤں نے غویران جیل کے قریب ہتھیار ڈال دیے ہیں (الشرق الاوسط)
"سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (قسد) جسے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی حمایت حاصل ہے اس نے اس صناعہ جیل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے داعش کے مشتبہ ارکان کی مسلح بغاوت کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔

ایس ڈی ایف کے کمانڈر مظلوم عبدی نے کہا ہماری افواج نے تاریخ کو دہرایا ہے، ایک نئی شکست دی ہے اور حسکہ جیل کی لڑائی میں داعش اور اس کے حامیوں اور فائدہ اٹھانے والوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

جیل کے سامنے ایک مشترکہ امریکی-برطانوی گشت دیکھا گیا ہے جس نے سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے ہیں اور بریڈلی جنگی گاڑیاں گیٹ کے سامنے کھڑی ہیں اور جنگی طیارے اور F-16 جیل کے اوپر اڑ رہے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات  24 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 27  جنوری  2022ء شمارہ نمبر[15766] 

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]