پیڈرسن: شام میں فوجی کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو گیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3444671/%D9%BE%DB%8C%DA%88%D8%B1%D8%B3%D9%86-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%81-%D8%AE%D8%AA%D9%85-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
پیڈرسن: شام میں فوجی کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے
شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن کو گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای اے)
پیڈرسن: شام میں فوجی کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے
شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن کو گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای اے)
شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران میں شامل اہم فریقوں نے انھیں بتایا ہے کہ فوجی کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے اور کوئی بھی فریق تقریباً 11 سال تک جاری تنازعہ سے متعلق اس کے نتیجے پر اجارہ داری نہیں کرے گا۔
پیڈرسن نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ اور روس کے درمیان کوئی اسٹریٹیجک اختلافات نہیں ہیں اور دونوں ممالک کے نمائندوں نے ان سے جنیوا میں ملاقات کے دوران انہیں بتایا کہ وہ ان کے نئے منصوبے میں مصروف ہونے کے لیے تیار ہیں اور پرسو نیو یارک میں موجودگی کی حالت میں فون پر ہونے والی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کونسل سے ٹھوس حمایت حاصل کی ہے اور یہ شام کے بحران سے متعلقہ فریقوں کے درمیان بتدریج، باہمی، حقیقت پسندانہ اور قطعی طور پر بیان کردہ اقدامات کے لئے ہے جو قابل تصدیق اور متوازی طور پر لاگو کیا گیا ہے اور یہ بین الاقوامی قرارداد 2254 کے نفاذ کا باعث بنا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)