یوکرین میں سفارتی حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ہوا اتفاقhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3450016/%DB%8C%D9%88%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D9%81%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AD%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A7%D8%AA%D9%81%D8%A7%D9%82
یوکرین میں سفارتی حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ہوا اتفاق
روسی سفیر کو کل اپنے یوکرائنی ہم منصب کی تقریر سے پہلے سلامتی کونسل کے اجلاس سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای بی اے)
واشنگٹن: علی بردی
TT
TT
یوکرین میں سفارتی حل کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ہوا اتفاق
روسی سفیر کو کل اپنے یوکرائنی ہم منصب کی تقریر سے پہلے سلامتی کونسل کے اجلاس سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای بی اے)
کل سلامتی کونسل کے گرما گرم اجلاس کے دوران روس نے خود کو اس وقت دفاعی انداز میں پایا جب امریکہ یوکرین کے ساتھ سرحد کی صورتحال پر ایک کھلا عوامی اجلاس منعقد کرنے کی کوشش میں کامیاب ہو گیا کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ایک حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس اتفاق رائے کی بازگشت کی جو مختلف ممالک کے نمائندوں نے سفارتی دروازے کھٹکھٹانے کی بات کی ہے اور ماسکو کو جارحیت کی صورت میں خطرناک نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔
روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے اپنے امریکی ہم منصب لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی درخواست پر عوامی جلسے کو روکنے کی کوشش کی تو ان کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی اور امریکی مندوب نے کہا کہ روسی جارحیت سے نہ صرف یوکرین بلکہ یورپ کو بھی خطرہ ہے اور بین الاقوامی نظام کو خطرہ ہے جو اس اصول پر مبنی ہے کہ کوئی بھی ملک طاقت کے ذریعے دوسرے ملک کی سرحدوں کو دوبارہ نہیں کھینچ سکتا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)