یورپ کووڈ-19 کی پابندیاں ہٹانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے

پیرس کی سڑک پر لوگوں کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پیرس کی سڑک پر لوگوں کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

یورپ کووڈ-19 کی پابندیاں ہٹانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے

پیرس کی سڑک پر لوگوں کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پیرس کی سڑک پر لوگوں کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز فرانسیسی حکومت نے کووڈ-19 کے سلسلہ میں کچھ پابندیوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے جبکہ فن لینڈ کی حکومت نے اس ماہ تمام پابندیوں کو بتدریج کم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور جرمن حکومت کی طرف سے اگلے ماہ کے وسط سے یہی قدم اٹھایا جائے گا۔

یہ رجحان انگلینڈ اور ڈنمارک دونوں کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کے بعد سامنے آیا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب "کورونا" کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔

ماہرین نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ "کورونا" اب بھی حیران کرنے کے قابل ہے اور وہ یاد بھی دلرہے ہیں کہ "اومیکرون" جو پچاس سے زیادہ تغیرات کا حامل ہے اور عالمی سطح پر رائج ہوچکا ہے تیزی سے کام کرنے والے BA.2 کے مقابلہ میں پیچھے ہٹ رہا ہے اور ان کا ماننا یہ بھی ہے کہ اسی نے منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کو متنبہ کرنے پر اکسایا ہے کہ وبائی مرض کے خاتمے کا اعلان کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔(۔۔۔)

جمعرات  02 رجب المرجب  1443 ہجری  - 03  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15773] 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]