واشنگٹن مشرقی یورپ کی طرف دفاعی افواج بڑھ رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3454136/%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82%DB%8C-%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%AC-%D8%A8%DA%91%DA%BE-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
کل شائع ہونے والی ایک سیٹلائٹ تصویر میں یوکرین کی سرحد کے قریب روسی شہر یلنیا میں کمک اور فوجی گاڑیوں کی تعیناتی کو دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)
کل امریکہ نے دفاعی افواج کو مشرقی یورپ کی طرف منتقل کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے اور اس اقدام کو روس نے تباہ کن سمجھا ہے اور جوابی کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جرمنی سے ایک ہزار امریکی فوجیوں کو رومانیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور تقریباً 2000 فوجی شمالی کیرولینا کے فورٹ بریگ سے جرمنی، رومانیہ اور پولینڈ جائیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجیں چند دنوں کے دوران حرکت کریں گی۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)