مخالف چوکی میں القرشی کی رہائش کی وجہ سے اطمہ میں حیرت کا ماحولhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3459111/%D9%85%D8%AE%D8%A7%D9%84%D9%81-%DA%86%D9%88%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B1%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%81%D8%A7%D8%A6%D8%B4-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B7%D9%85%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%DB%8C%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D8%AD%D9%88%D9%84
مخالف چوکی میں القرشی کی رہائش کی وجہ سے اطمہ میں حیرت کا ماحول
شمال مغربی شام میں اس گھر کے باورچی خانے میں ملبہ کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں داعش کا رہنما مارا گیا تھا (الشرق الاوسط)
اپنے قصبے میں موت کے دو دن بعد،ادلب کے دیہی علاقوں میں اطمہ کے لوگ اس وجہ سے پریشان تھے کہ داعش کا رہنما ابو ابراہیم القرشی شمال مغربی شام میں اس دشمن کی چوکی میں کیوں چھپا ہوا تھا۔
عینی شاہدین نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ جس گھر میں القرشی کو مارا گیا وہ (آئی ایس آئی ایس) کے اہم دشمن (حیات تحریر الشام) کی چوکیوں اور ہیڈ کوارٹر سے صرف سو میٹر کے فاصلے پر تھا اور یہ عفرین میں ترک افواج کے ٹھکانوں سے بھی زیادہ دور نہیں تھا اور اس کے علاوہ یہ گھر ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جو 2019 میں سابق (داعش) کے رہنما ابو بکر البغدادی کے قتل کی جگہ سے زیادہ دور نہیں ہے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)