ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے

کل پاسداران انقلاب ایجنسیوں کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو ریکارڈنگ کے مطابق "خیبر شکن" میزائل کے تجربہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
کل پاسداران انقلاب ایجنسیوں کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو ریکارڈنگ کے مطابق "خیبر شکن" میزائل کے تجربہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ایرانی پاسداران انقلاب نے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی امید میں ویانا میں جاری مذاکرات کے ایک اہم مرحلے کے دوبارہ شروع ہونے کے ایک دن بعد 1,450 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل لانچ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ ایرانی ٹیلی ویژن نے زمین سے سطح پر مار کرنے والے نئے میزائل (خیبر شکن) کو دکھایا ہے اور پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی درست، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے جو میزائل شیلڈز تک گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی طرح چیف آف اسٹاف محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی کو جاری رکھے گا اور اسی سے متعلق پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے نئے میزائل کو لچکدار اور حکمت عملی کے طور پر بیان کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  09 رجب المرجب  1443 ہجری  - 10  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15779]   

ہم نے اسرائیلی موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے: ایران

تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
TT

ہم نے اسرائیلی موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے: ایران

تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)
تہران کا عمومی منظر (روئٹرز)

ایرانی عدالتی حکام کی "میزان نیوز ایجنسی" نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے آج جمعہ کے روز اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد سے منسلک 4 "تخریب کاروں" کو پھانسی دے دی ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ آج صبح، "صیہونی ادارے سے تعلق رکھنے والے تخریب کار گروپ کے 4 عناصر کو پھانسی دے دی گئی ہے، جنہوں نے موساد کے اہلکاروں کی ہدایات پر ملک کی سلامتی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔"

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]