گزشتہ روز ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنی برطانوی ہم منصب لز ٹرس کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے فریقین کی جانب سے سنجیدگی اور ذمہ داری کی ضرورت ہے جب کہ مذاکرات ایک حساس اور اہم مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ایک متن پر تمام فریقین کے درمیان ایک اجتماعی معاہدہ ہو جس سے ایرانی مطالبات پورا ہو سکیں۔
اسی سلسلہ میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرس نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مطلع کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے حتمی فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 15 رجب المرجب 1443 ہجری - 16 فروری 2022ء شمارہ نمبر[15786]