گروندبرگ: یمن میں ایک جامع حل کے لیے تین طرح ہوئے اقدام

گروندبرگ: یمن میں ایک جامع حل کے لیے تین طرح ہوئے اقدام
TT

گروندبرگ: یمن میں ایک جامع حل کے لیے تین طرح ہوئے اقدام

گروندبرگ: یمن میں ایک جامع حل کے لیے تین طرح ہوئے اقدام
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گروندبرگ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسا فریم ورک تیار کر رہے ہیں جس سے ملک میں جامع سیاسی حل کے لیے ان کے منصوبے کی وضاحت ہوگی اور یہ ایک تین ٹریک عمل کے ذریعے ہوگا جس سے سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی طور پر متحارب فریقوں کے درمیان ان کے مفادات کو حاصل کیا جا سکے گا۔

یمن میں تازہ ترین پیشرفت کی پیروی کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز میں گروندبرگ نے یمنی بحران میں پریشان کن پیش رفت اور اس راستے کو تبدیل کرنے اور ایک طویل انتظار شدہ سیاسی عمل شروع کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کے بارے میں بات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ کشیدگی کے آخری مہینوں میں یمن میں تنازعہ کی علاقائی جہت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور خبردار بھی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حملے اس خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگر یمنی فریقین، خطے اور عالمی برادری اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں نہیں کرتے ہیں تو یہ تنازعہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔(۔۔۔)

بدھ  15 رجب المرجب  1443 ہجری  - 16  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15786]   

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]