رومانیہ کے وزیر توانائی: سعودی عرب عالمی سطح پر توانائی کے مستقبل کے لیے عزائم بڑھا رہا ہے

رومانیہ کے وزیر توانائی: سعودی عرب عالمی سطح پر توانائی کے مستقبل کے لیے عزائم بڑھا رہا ہے
TT

رومانیہ کے وزیر توانائی: سعودی عرب عالمی سطح پر توانائی کے مستقبل کے لیے عزائم بڑھا رہا ہے

رومانیہ کے وزیر توانائی: سعودی عرب عالمی سطح پر توانائی کے مستقبل کے لیے عزائم بڑھا رہا ہے
رومانیہ کے وزیر توانائی ورجیل ڈینیئل پوپیسکو نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرائنی بحران کی کشیدگی کی روشنی میں اس وقت یورپی براعظم میں گیس کے حل کے لیے کام کر رہا ہے اور انھوں نے الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں توانائی کے استحکام کو بڑھانے کی پیشکش کے ذریعے عالمی منڈیوں میں عالمی توانائی کے مستقبل کے عزائم کا نقشہ تیار کر رہا ہے اور ساتھ ہی موسمیاتی اقدامات بھی کر رہا ہے۔

پوپیسکو نے روسی-یوکرائنی بحران کے درمیان علاقائی سطح پر حکمت عملی کی کامیابی کے لیے آذربائیجانی زمینوں کے ذریعے ایک پائپ لائن کا آغاز کرکے اپنے ملک کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جو بحیرہ کیسپین کے علاقے سے گیس کی نقل وحمل کے لیے، اپنے ملک اور ہنگری کے درمیان رابطے کا استعمال کرتے ہوئے وسطی یورپی منڈیوں تک پہنچائے گا۔(۔۔۔)

 جمعرات  16 رجب المرجب  1443 ہجری  - 17  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15787]    

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]