شولز نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارے پاس ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کا موقع ہے جس سے پابندیاں ہٹانے کا موقع ملے گا لیکن اگر ہم بہت جلد کامیاب نہ ہوئے تو مذاکرات ناکام ہو سکتے ہیں اور یاد رہے کہ ایرانی حکام کے پاس ایک انتخاب ہے اور ابھی سچائی کا لمحہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ دس مہینوں میں ویانا مذاکرات میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری عناصر میز پر ہیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایران کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنا اور ساتھ ہی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی کو معطل کرنا ناقابل قبول ہے۔(۔۔۔)
اتوار 19 رجب المرجب 1443 ہجری - 20 فروری 2022ء شمارہ نمبر[15790]