مکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے آنے والے ضوابط

مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں نقل وحمل کے نظام کو ترقی دینے کے لیے کام کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: غازی مہدی)
مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں نقل وحمل کے نظام کو ترقی دینے کے لیے کام کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: غازی مہدی)
TT

مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے سی ای او عبد الرحمن عداس نے انکشاف کیا ہے کہ غیر سعودیوں کو مکہ مکرمہ میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنانے کے لیے ضوابط جاری ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ غیر سعودی سرمایہ کاروں کو سعودی بازار میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے پیش رفت شروع ہو گئی ہے۔ ۔

الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں عداس نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ہمیشہ مکہ اور مدینہ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ چیزیں تبدیل ہونے لگی ہیں خاص طور پر جب کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں سرمایہ کاری کے فنڈز کی ایک مخصوص قسم کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے چاہے ان فنڈز کے مالک سعودی ہی کیوں نہ ہوں۔(۔۔۔)

 بدھ 22 رجب المرجب  1443 ہجری  - 23  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15793]     

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]