ایران کا مالیاتی کارٹل صدر حکومت سے خوفزدہ ہے

ایران کا مالیاتی کارٹل صدر حکومت سے خوفزدہ ہے
TT

ایران کا مالیاتی کارٹل صدر حکومت سے خوفزدہ ہے

ایران کا مالیاتی کارٹل صدر حکومت سے خوفزدہ ہے
عراق میں ایرانی مالیاتی کارٹل کا حصہ بننے والے عراقی دھڑوں کو اس بات سے خدشہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں صدر تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر کی جیت ان کی وفادار حکومت کے ذریعے اس کارٹیل کو ختم کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ سازی کے فریم ورک اور اس صدر تحریک کے درمیان ہونے والی کچھ ملاقاتوں کے حقائق میں جو اگلی حکومت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے دھڑوں کی سرگرمیوں کے اس حساس پہلو کے سلسلہ میں الصدر کے ارادوں کے بارے میں سوالات شامل ہیں اور کیا کم از کم کچھ ضمانتیں بھی ہیں یا نہیں اور اس بات کی طوف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ گروپ غیر حل شدہ نتائج کے بارے میں فکر مند ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 23 رجب المرجب  1443 ہجری  - 24  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15794]

آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]