حوثیوں کو فنڈز فراہم کرنے والے ایرانی نیٹ ورک کے خلاف امریکی پابندیاں

امریکی وزارت خزانہ
امریکی وزارت خزانہ
TT

حوثیوں کو فنڈز فراہم کرنے والے ایرانی نیٹ ورک کے خلاف امریکی پابندیاں

امریکی وزارت خزانہ
امریکی وزارت خزانہ
امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ارکان اور ان حوثی فنانسر پر پابندیاں عائد کیا ہے جنہوں نے یمن میں حوثیوں کو دسیوں ملین ڈالر منتقل کیا بس اور امریکی وزارت خزانہ نے کل کہا ہے کہ یہ رقم حوثیوں کے حملوں میں مدد کے لیے استعمال کی گئی ہے جیسا کہ رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے۔

اس فنڈنگ ​​نے حوثی گروپ کو یمن اور اس کے پڑوسی ممالک (سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات) میں جارحانہ حملوق میں اضافہ کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور ان پابندیوں میں ایک شپنگ ٹینکر سمیت 3 افراد، 8 ادارے اور کمپنیاں شامل ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 23 رجب المرجب  1443 ہجری  - 24  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15794]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]