پوٹن نے دار الحکومت کیف کی زندگی تنگ کرتے ہوئے وہاں کے فوج کے ساتھ کی چھیڑ خوانیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3498526/%D9%BE%D9%88%D9%B9%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C%D9%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%AA%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D9%88%DB%81%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%AC-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DA%A9%DB%8C-%DA%86%DA%BE%DB%8C%DA%91
پوٹن نے دار الحکومت کیف کی زندگی تنگ کرتے ہوئے وہاں کے فوج کے ساتھ کی چھیڑ خوانی
روسی فوج کو کل قرم سے یوکرین کی طرف پیش قدمی کرنے والی امبیبیس جنگی گاڑیوں کی پشت پر دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے دوسرے دن میں مشرقی یوکرین کے علاقوں میں رابطوں کی خطوط پر محاذ آرائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی کے ساتھ ہی ماسکو نے دارالحکومت کے اندر پیش قدمی کیے بغیر کیف پر اپنے حملے میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ یورپی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن پوٹن یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کو منشیات کے عادی اور نو نازیوں کے گروپ کے طور پر بیان کرتے ہوئے اپنا جارحانہ کارروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں اور گزشتہ روز یوکرائنی فوج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالو اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ اور میرے درمیان گفت وشنید کرنا آسان ہے۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔