الشرق الاوسط سے عراقی وزیر خارجہ کی گفتگو: داخلی اختلافات خارجہ پالیسی کو متاثر کر رہے ہیں

عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ عراق میں داخلی اختلافات اس کی خارجہ پالیسی کو متاثر کررہے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ خارجہ پالیسی اندرونی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

حسین نے الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہماری جمہوریت اتار چڑھاؤ اور بہت سے مسائل کے ساتھ ترقی کر رہی ہے، جی ہاں، خارجہ پالیسی اندرونی صورت حال کی عکاس ہے اور جب بھی اندرون ملک میں امید، معاشی ترقی اور استحکام ہوگا تو وزیر خارجہ یا وزارت خارجہ کے لیے واضح پالیسی اپنانا اتنا ہی آسان ہوگا اور جب بھی اندرون ملک میں مسائل ہوں گے تو واضح خارجہ پالیسی بنانا مشکل ہوگا۔

حسین نے وضاحت کیا ہے ہم نے عراقی معاشرے میں 2003 سے پہلے آمریت کے ایک طویل سفر میں زندگی گزارے ہیں اور بعثی حکومت کے خاتمے کے بعد جو انتہائی مطلق العنان اور مرکزی تھی معاشرے میں کشادگی اور جماعتوں کی کثرت کا ذریعہ بنی ہے اور ارد گرد کے ممالک سے نمٹنے کے لیے اندر ہی رجحانات موجود ہیں اور مختلف سیاسی سمتوں سے نمٹنے کے لیے ارد گرد کے ممالک اور پڑوسی ممالک کے ساتھ چند اور رجحانات۔(۔۔۔)

ہفتہ 25 رجب المرجب  1443 ہجری  - 26  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15796]     

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]