"ورلڈ ہیلتھ" کے ڈائریکٹر: ہم کھائی میں گر گئے ہیں

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ امیر اور غریب ممالک کے درمیان "کورونا" کی ویکسین کی تقسیم میں واضح تفاوت اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہم اب دہانے پر نہیں ہیں، بلکہ ہم اس وبا کے پاتال میں گر چکے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام جنگ اور امن کے بارے میں رابرٹ میک نامارا سمپوزیم میں دی گئی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ امیر اور غریب ممالک کے درمیان ویکسین کی تقسیم میں شدید تفاوت دنیا کو پریشان کر رہا ہے اور دنیا ایک تباہ کن اخلاقی ناکامی کے دہانے پر کھڑی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج یہ تضاد اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہم اب دہانے پر نہیں ہیں بلکہ ہم کھائی میں گر چکے ہیں۔

انہوں نے وبائی مرض سے نمٹنے میں سائنس کو سیاست کے ماتحت کرنے پر بھی تنقید کی ہے اور نشاندہی کی ہے کہ سیاسی غور وفکر اور حساب کتاب نے سائنسی معیارات اور شواہد کو صحت عامہ کے بارے میں فیصلے کرنے کی واحد بنیاد بننے سے روک دیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 26 رجب المرجب  1443 ہجری  - 27  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15797]     

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]